ادارتی پالیسی و صحافتی معیار (Editorial & Ethics Policy)
ساہیوال ڈویژن نیوز بین الاقوامی صحافتی اقدار، سچائی، غیر جانبداری، اور گوگل نیوز (Google News Guidelines) کی کڑی شرائط کے مطابق کام کرتا ہے۔
1. حقائق کی تصدیق کی پالیسی (Fact-Checking Policy)
ہماری ادارتی ٹیم کسی بھی خبر کی اشاعت سے قبل کم از کم دو آزاد ذرائع، سرکاری دستاویزات، پریس ریلیز یا متعلقہ افسران (ڈپٹی کمشنر آفس، ڈی پی او آفس، ریسکیو 1122، میونسپل کارپوریشن) سے تصدیق کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو بغیر تصدیق شائع نہیں کیا جاتا۔
2. غیر جانبداری اور دیانت داری (Impartiality & Fairness)
ہمارا پورٹل کسی سیاسی جماعت، فرقے، یا مفاداتی گروپ کے زیر اثر نہیں ہے۔ عوامی مسائل میں دونوں فریقین کا موقف شمولیت کی پوری کوشش کی جاتی ہے۔
3. غلطیوں کی تصحیح کی پالیسی (Corrections Policy)
اگر کسی خبر میں نادانستہ طور پر کوئی غلطی ہو جائے تو ہماری پالیسی ہے کہ اسے فوری طور پر درست کیا جائے اور خبر کے نیچے 'تصحیح (Correction Note)' کے ساتھ قارئین کو مطلع کیا جائے۔ اگر آپ کسی خبر میں درستی چاہتے ہیں تو فوری طور پر ای میل کریں: corrections@sahiwaldivision.com
4. شہریوں کی رازداری کا تحفظ
شہری صحافت کے تحت موصول ہونے والی حساس شکایات میں سائل کا نام اور رابطہ نمبر مکمل راز میں رکھا جاتا ہے تاکہ کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔